کل بھوشن کو ریمنڈ بناناقوم کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ، شکیل آفریدی ،کل بھوشن ،ریمنڈ ڈیوس جسے غدار زندہ ہیں پر قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی امریکہ کی اذیت کی زندگی گزار رہی ہے

صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریجماعت اسلامی مولانا محمد عارف کی علما کے وفد سے گفتگو

منگل 23 مئی 2017 22:00

ْکو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد عارف دمڑ نے کہا کہ کل بھوشن کو ریمنڈ بناناقوم کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے قوم کو دھوکہ دینے والے شکیل آفریدی ،کل بھوشن ،ریمنڈ ڈیوس سے غدار زندہ ہیں جبکہ قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی امریکہ کی جیل میں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا اذیت کی زندگی گزار رہی ہے قرآن نے صاف کھل کر بتا دیا ہے کفر مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے مسلم حکمران پھر بھی امریکہ وبرطانیہ کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے سعودی عرب نے امریکہ سے اسلحہ وبارود خریداامریکہ نہیں یہی اسلحہ وبارودمسلمانوں کے خلاف استعمال کرنا ہے تاکہ اسلحہ کاکاروبار بھی چلتارہے اور مسلمان بھی تباہ وبرباد ہوتارہے ،حکومت دوبرادر اسلامی ممالک کے عوام کو دست وگریبان اور دشمن بنانے کے بجائے چمن بارڈرفوری کھول دیں ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو مدرسہ دراسات الاسلامیہ غوث آبادمیں مدارس کے طلبہ اور علمائے کرام کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل صرف جماعت اسلامی حل کرسکتی ہے اس لیے کہ جماعت اسلامی کے پاس دیانت دار دین دار مخلص تعلیم یافتہ ٹیم موجود ہے قوم نے سیاسی مذہبی جماعتوں کو آزما لیا اب جماعت اسلامی پر اعتماد کریں تاکہ ترقی وخوشحال اور امن اورعدل کا سفر شروع ہوجائیں جماعت اسلامی کی حکومت میں عوام کو عدل وانصاف ،روزگار وتعلیم ضرورملیگا ۔

کارکنان خوشحال پاکستان فنڈ اور رابطہ عوام مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جے آئی یوتھ نوجوانوں کے امید کی کرن ہے انشاء اللہ جے آئی یوتھ کے ذریعے حقیقی اسلامی تبدیلی کے خواب کاتعبیر قوم کو ملیگا ۔بلاک شناختی کارڈ بحال ،قرعہ اندازی میں رہ جانے والے بلوچستان کے حجاج کو اس سال حج کیلئے ضروربجھوادیا جائے ۔