کراچی،لیجنڈز ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں ، محمد زبیر

ہلیجنڈ ٹرسٹ کے کام خوش آئند ہیں ، ادارہ کے دائرہ کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے،گورنرسندھ کا سہ ماہی اجلاس سے خطاب

منگل 23 مئی 2017 23:11

کراچی،لیجنڈز ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں ، محمد زبیر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ لیجنڈز ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں ، ماضی کے لیجنڈز کی خدمات پر انھیں ہر ممکن مالی تعاون کی فراہمی کے لئے لیجنڈ ٹرسٹ قائم کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ فنکار ، دانشور ، کھلاڑی اور صحافی اپنی بے پناہ صلاحیتیوں سے ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں جنھیں سراہا جانا چاہئے تاکہ دیگر کی بھی حوصلہ افزائی ہو اور وہ اس جانب راغب ہو سکیں اس ضمن میں صوبہ میںلیجنڈ ٹرسٹ فعال کردار ادا کررہا ہے ، ادارہ کے ذریعہ معروف فنکاروں ، دانشوروں ، کھلاڑیوں اور صحافیوں کی کفالت ، مالی مدد ، علاج معالجہ اور ماہانہ وظائف تقسیم کئے جارہے ہیں جس سے متعلقہ افراد اور ان کے لواحقین کی بھی داد رسی ہورہی ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نیلیجنڈ ٹرسٹ کے سہ ماہی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ لیجنڈ ٹرسٹ کے چیئر مین اور سربراہ بھی ہیں ، کو ٹرسٹی شوکت ترین نیلیجنڈٹرسٹ کی سرگرمیوں با الخصوص فنکاروں ، دانشوروں ، کھلاڑیوں اور صحافیوں کو دی جانے والی مالی مدد ، علاج معالجہ اور ماہانہ وظائف سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا ۔لیجنڈ ٹرسٹ کے چیئر مین اور سرپرست محمد زبیر نے کہا کہلیجنڈ ٹرسٹ کے کام خوش آئند ہیں لیکن ادارہ کے دائرہ کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے اس ضمن میں ٹرسٹی تجاویز اور رائے دیں تاکہ ان پر عملدرآمد کرکے ادارہ کووسعت دی جا سکے اور ساتھ ساتھ ہر شعبہ کے نامور افراد کی ادارہ میں بھرپور شرکت کوبھی یقینی بنایا جائے ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہر شعبہ میں صوبہ سے بے شمار فنکاروں ، دانشوروں ، کھلاڑیوں اور صحافیوں نے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا لیکن آج وہ مالی مسائل کا شکار ہیں ان کی ملک و قوم کے لئے بے پناہ خدمات کے عوض انھیں بھرپور طریقہ سے مالی مدد اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنالیجنڈ ٹرسٹ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فنکار ، کھلاڑی ، دانشور اور صحافی خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں آج کی نوجوان نسل ان عظیم لیجنڈز کو اپنا آئیڈیل تصور کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کررہے ہیں ، ادارہ سے منسلک محنتی اوروژنری افراد نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے ماضی کے عظیم لیجنڈز کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔ #

متعلقہ عنوان :