اسلام آباد ، اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کی کا رروائی ، 2کا ر لفٹر گرفتار،مسروقہ کار برآمد

منگل 23 مئی 2017 23:04

اسلام آباد ، اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کی کا رروائی ، 2کا ر لفٹر گرفتار،مسروقہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) اسلام آ باد اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کی کا رروائی ، دو کا ر لفٹر گرفتار ، مسروقہ کا ر بر آمد ،ملزمان کومجا ز عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لیے ریما نڈ جسما نی حاصل کر لیا گیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آ باد تھا نہ سہا لہ کے ایر یا سے گا ڑ یا ں چور ی کر کے با غ آ ذاد کشمیر میں فروخت کر نے کا انکشاف کیا ہے،دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے بھی پولیس ٹیم چھا پے ما ر ر ہی ہے ، مزید تفتیش جا ر ی ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق وفا قی دارالحکو مت میںکار چوری کی روک تھا م کیلئیایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی ہدایات پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد حسن اقبال نے انچار ج کا ر سیل لیا قت علی سب انسپکٹر کی زیر نگر انی وحیداحمد ، منظو ر الہی اے ایس آئیزمعہ دیگرملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے کا ر چوری کی وارداتو ں میں ملو ث دو ملزمان ذوالفقار احمد عرف مکھن ولد محمد اشرف اور محمد اسلم ولد شیر علی سکنہ قوم سدھن سا کنا ہا ئے ضلع پلندری آ ذادکشمیر کو مقدمہ نمبر 51مورخہ20-1-2014بجر م 381-Aت پ تھا نہ کوہساراسلام آ باد میں گرفتار کر چوری شدہ سوزوکی مہر ان کا ر جسٹر یشن نمبر JT-452بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آ بادتھا نہ سہا لہ کے علا قہ سے دو گا ڑ یا ں چوری کر با غ آ ذاد کشمیر میں فروخت کر نے کا انکشاف کیا ہے،جس کومجا ز عدالت میں پیش کر کے ریما نڈ جسما نی حاصل کر لیا گیا ، مسروقہ کا ر کی بر آمد گی اور دیگر سا تھی ملزمان کی گرفتار ی کا تحر ک جا ری ہے ، مزید تفتیش جا ر ی ہے، ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میںشامل افسرا ن و جو انو ں کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہاکہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میں کر دار ادا کر نے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔

انہو ں نے کہا کہ اسلام آ باداینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے کار چوروں کو گرفتار کر کے اسلام آباد سے کار چوری جیسے جر ائم کو بہت حد تک کنٹرول کر لیا ہے جو کہ ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :