اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت اضلاع کے ذمہ داران کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

منگل 23 مئی 2017 23:00

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت مرکزتبلیغِ اسلام حیدرآباد میں اضلاع کے ذمہ داران کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاورکشاپ میں سندھ بھر جمعیت کے ضلعی ذمہ داران شریک ہوئے ورکشاپ میں مختلف ٹرننگ سیشن کروائے گا۔

(جاری ہے)

تربیتی ورکشاپ سے اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم صلاح الدین مہر،پروفیسرحافظ مختیاراحمد،سابق ناظمِ صوبہ حافظ سلمان خالد،مولانہ عبدالقدوس سمیت دیگر نے خطاب کیاورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم صلاح الدین مہرکا کہناتھا کہ ماہ رمضان ایک بار بھر ہم پر سایہ فگن ہورہا ہے ماہ رمضان میں خصوصی مہم چلائی جائے گی کارکنانِ جمعیت سراپائے دعوت بن جائیںانہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں کوئی لمحہٰ ذکرالہیٰ سے خالی نہ رہنے دیں،انہوں نے ذمہ دارن کو ہدایت کی کہ پورا ماہ رمضان عام طلبہ کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :