ملکی سرحدوں پرکسی بھی اشتعال انگیزی کابھرپورجواب دیاجائےگا،آرمی چیف

جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت75ویں سالانہ فارمیشن کمانڈرزکانفرنس،شرکاءکوجیواسٹریٹجک صورتحال اورآپریشن ردالفساد پربریفنگ،فاٹااصلاحات اورافغان بارڈرزمینجمنٹ پربھی تبادلہ خیال،کراچی سمیت پنجاب میں شدت پسندوں کیخلاف ہرحدتک جانےکافیصلہ،آرمی چیف کی پاک فوج کی مشرقی ومغربی سرحدوں پرآپریشنل تیاریوں کی تعریف،قوم کےتعاون سےپہلےجیساپرامن پاکستان یقینی بنایاجائیگا،جنرل قمرجاویدباجوہ کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 مئی 2017 20:58

ملکی سرحدوں پرکسی بھی اشتعال انگیزی کابھرپورجواب دیاجائےگا،آرمی چیف
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23مئی2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سرحدوں پرکسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیاجائےگا،امن کیلئے سکیورٹی فورسزاور عوام نے بے پناہ قربانیاں دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت 75ویں سالانہ فارمیشن کمانڈرزکانفرنس ہوئی۔ جس میں شرکاء کانفرنس کوجیواسٹریٹجک صورتحال اور آپریشن ردالفساد پربریفنگ دی گئی۔

ملک کودرپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریوں کاجائزہ،فاٹااصلاحات اور افغان بارڈرزمینجمنٹ بھی زیرغورآئے۔کانفرنس میں کراچی سمیت پنجاب میں شدت پسندوں کے خلاف ہرحدتک جانے کافیصلہ بھی کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےکانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی پرجوانوں کا جواب قابل قدر ہے۔

(جاری ہے)

سرحدوں پرکسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بے پناہ قربانیوں کے بعد مستحکم امن کومزیدبہتر بنائیں گے۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی مشرقی و مغربی سرحدوں پرآپریشنل تیاریوں،ایل اوسی پرسیزفائرکاجواب دینے اور نوجوانوں کےبلند حوصلے کوسراہا۔ شرکاء کانفرنس نے عزم کااظہار کیاکہ پاکستان کی سرحدوں کاہرقیمت پرتحفظ کیاجائے گا۔