چارسدہ،پولیس کاجرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈائون،دس اشتہاری گرفتار،بھاری مقدارمیں منشیات اوراسلحہ برآمد

منگل 23 مئی 2017 22:55

چارسدہ،پولیس کاجرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈائون،دس اشتہاری گرفتار،بھاری ..
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) تھانہ بٹگرام پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 اشتہاریوں سمیت بھاری مقدار میں منشیات ، اسلحہ ، کارتوس برآمد ،درجنوں مشتبہ افراد بھی دھر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹگرام کے ایس ایچ او انسپکٹر جواد خان نے ڈی پی او سہیل خالد اور ڈی ایس پی شبقدر سرکل کی خصوصی ہدایات پر عملد رآمد کرتے ہوئے پولیس سٹیشن بٹگرام کے حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 اشتہاری ملزمان سمیت 57مشتبہ افراد گرفتار کر کے ان سی1 کلاشنکوف ، 1 عد د کالا کوف، 8 پستول، 7بندوق، 86 کارتوس 3450 گرام منشیات برآمد کئے ۔

اس حوالے سے ایس ایچ او انسپکٹر جواد خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اسی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے علاقہ بٹگرام کو امن کا گہوارہ بنانے اور ہر قسم کے جرائم سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محرر سرتاج خان مدد محرر طارق خان، اور دیگر ذمہ دار پولیس آفسران بھی موجود تھے۔

ایس ایچ او تھانہ بٹگرام انسپکٹر جواد خان نے تھانہ بٹگرام کی حدود میں موجود جرائم پیشہ عناصر کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ جرائم سے توبہ تائب ہو کر قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں بصورت دیگر قانون کی آہنی ہاتھوں سے بچ نہیں سکیں گے ۔انھوں عمائدین علاقہ سے علاقہ بٹگرام کو جرائم سے پاک علاقہ اور امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پولیس سے معاونت کی اپیل کی ۔

متعلقہ عنوان :