آذربائیجان کے سفیرکی مولاناعبدالغفورحیدری کی عیادت،جلدصحت یابی کی دعا

منگل 23 مئی 2017 22:55

آذربائیجان کے سفیرکی مولاناعبدالغفورحیدری کی عیادت،جلدصحت یابی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء)ء ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سے آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے پمز ہسپتال میں عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعامغفرت کی ۔

(جاری ہے)

آذربائیجان کے سفیر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ملکی و بین الاقوامی امور پرتبادلہ خیال کیا انہوں نے کہا کہ ایک بین الااقوامی سازش ہے جو مسلم ممالک میں فرقہ پرستی ، افراتفری اور بد امنی کو فروغ دے رہی ہے اگر مسلم ممالک متحد ہو جائیں اور باہمی تفرقات کو بالائے طاق رکھ کر صحیح سمت اختیار کریں تو اُمت مسلمہ کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ اُمت مسلمہ کیلئے اتحاد ویگانگت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہ سی پیک منصوبے سے نہ صر ف ملک کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گئی بلکہ ملک میں خوشحالی اور معیشت میں نمایاں بہتری پیدا ہوگی ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر نے بھی ملاقات کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی عیادت اور شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے صوبہ بلوچستان و ملک کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کی بڑی تعداد نے بھی عیادت اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔