اگر کلبھوشن کو نام نہاد عالمی عدالت کی خواہش پر چھوڑ دیا گیا تو ملکی سلامتی خطرات میں گھر ی رہے گی ‘سراج الحق
اقوام متحدہ کے حکم پر پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے والے دشمن کے جاسوس کو چھوڑ ا نہیں جاسکتا ، کلبھوشن کو فوری طور پر پھانسی پر لٹکایا جائے
منگل 23 مئی 2017 23:35
(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے آئے روز اپنے تخریب کار بھیجتا رہتاہے ۔
کلبھوشن کی گرفتاری کو حکومت او ر ادارے بڑی کامیابی قرار دے رہے تھے مگر اقوام متحدہ جو مسلمانوں کے معاملے میں ہمیشہ سوتی رہتی ہے ، کی ایک نام نہاد عدالت کے حکم پر پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے والے دشمن کے جاسوس کو چھوڑ ا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کلبھوشن کو فوری طور پر پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ کسی بھارتی جاسوس کو بارڈر کراس کرنے کی جرأت نہ ہو ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بجٹ کے نام پر ملکی معاملات میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی پالیسیاں لانچ کی جاتی ہیں اور صہیونی مالیاتی ادارے طے کرتے ہیں کہ پاکستان کو تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں کیا خرچ کرناہے اور سود کی مد میں ہمیں کتنا واپس کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بجلی ، گیس اور تیل کی قیمتیں آئی ایم ایف سے پوچھ کر مقرر کی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام سال بھر مہنگائی کی بھٹی میں جلتے رہتے ہیں اور حکمران پیسہ اکٹھا کر کے ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کا سودادا کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بزدل حکمرانوں نے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بنادیا ہے مگر پاکستان کے غیور عوام اور شیر دل نوجوان اپنے عزت و وقار کی خاطر جان دینا جانتے ہیں ہم عزت کی زندگی اور عزت کی موت چاہتے ہیں ہم کسی عالمی اسٹیبلشمنٹ کے غلام نہیں ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی عالمی اسلامی تحریکوں کی مدر تنظیم ہے اور نہ صرف عالم اسلام بلکہ ہم غیر مسلم ممالک میں بھی دعوت و تبلیغ کا کام کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے چاہنے والے لاکھوں لوگ دنیا کے ہر ملک میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک جمہوریت نہیں بلکہ چند بچے جمہوروں کا ٹولہ ہے جو سامراج کی ڈگڈی پر ناچ رہاہے ۔ ان بچے جمہوروں کے قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے لگانے والے بالکے جب کوئی مصیبت پڑتی ہے تو ایسے غائب ہوتے ہیں کہ ڈھونڈنے سے نہیں ملتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.