وزیراعلیٰ کی بین الاقوامی بزنس سیمینار کی سائیڈلائن پر غیرملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں رنگ لے آئیں

منگل 23 مئی 2017 23:33

وزیراعلیٰ کی بین الاقوامی بزنس سیمینار کی سائیڈلائن پر غیرملکی سرمایہ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے دوسری بین الاقوامی سرمایہ کاری سیمینار میں شریک غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور اعلیٰ حکام نے منگل کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔یہ ملاقاتیں 3 گھنٹے سے زائد جاری رہیں ۔چین، فرانس، ترکی،جرمنی،جاپان،جنوبی کوریا،برطانیہ اور دیگر مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی سرمایہ کاروں نے توانائی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، صحت، کم لاگت ہائوسنگ سکیموں،صنعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول کی فراہمی پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے اقدامات کی تعریف کی او رکہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار فضا ہے اور ہم ان مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔غیرملکی سرمایہ کار وں کے وفود نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی سرمایہ کاری سے متعلق شفاف پالیسی نے بہت متاثرکیاہے اور پنجاب میں جس رفتار سے منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ lh/aht/msc2014