Live Updates

وزیر اعلی پنجاب نے آئی ایس بی او پی ایکسپو2017 ء کا افتتاح کر دیا

قوم ترقی مخالفین کیخلاف فیصلہ دے چکی ‘اب وہ کسی کو ملک کی تعمیر کا سفر روکنے نہیں دیگی،شہباز شریف

منگل 23 مئی 2017 23:33

وزیر اعلی پنجاب نے آئی ایس بی او پی ایکسپو2017 ء کا افتتاح کر دیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے منگل کے روز یہاں ایکسپو سنٹر میںپنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے موضوع پر دوسرے بین الاقوامی سیمینار کے موقع پر لگائی جانے والی نمائش آئی ایس بی او پی ایکسپو2017 ء کا افتتاح کیا-صوبائی وزراشیخ علاؤالدین ،صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، منشاء اللہ بٹ، اراکین اسمبلی ، چیف سیکرٹری اور پنجاب کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھی-وزیر اعلی نے نمائش کا دورہ کیا اور ہر ایک سٹال پر گئی-وزیر اعلی نے مختلف سٹالز پر رکھی گئیں مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا-وزیر اعلی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے کامیاب بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے ،سیمینار میں 26 ممالک کے 400 سے زائد مندوبین نے شرکت کی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا یہاں آنا وزیراعظم محمد نواز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہی- میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کے منصوبے تیز رفتاری سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بجلی کے منصوبے مکمل ہونے سے توانائی بحران آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے اور وہ وقت قریب ہے جب عوام کو لوڈشیڈنگ سے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گی اور توانائی بحران کے خاتمے سے تجارتی، صنعتی اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی- انہوںنے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور عام آدمی کی فلاح و بہبودکے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں - ایک اور سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ قوم ملک کی تعمیر و ترقی کا فیصلہ کر چکی ہے اوراب وہ کسی کو ملک کی تعمیر و ترقی کا سفر روکنے نہیں دے گی، منفی سیاست کرنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں اور قوم ترقی کے مخالفین کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے، سیاسی مخالفین کی سازشیں قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں - وزیر اعلی نے شاندار نمائش پر منتظمین کو مبارکباد بھی دی-
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :