سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور ساتھیوں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے قائم 4 مقدمات میںفرد جرم عائد

منگل 23 مئی 2017 23:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے خلاف بدین میں قائم 4 مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ،عدالت نے آئندہ سماعت 11 جولائی کو گواہان کو طلب کرلیا ہے،ملزمان ذوالفقار مرزا اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف بدین میں ہڑتال کے دوران پولیس افسر پر حملے سمیت ہنگامہ آرائی ،توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں ،ان مقدمات میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے 53 ساتھی نامزد ہیں،ملزمان کے مقدمات کی سماعت بدین کے بجائے کراچی میں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :