کو ئٹہ,سال کی سب سے مقدس مہینہ رمضان آنے والا ہے رحمتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے اللہ تعالی سے قربت کا ذریعہ ہی, امیر مولانا ولی محمد ترابی

اس مہینہ کی تقدس رکھتے ہوئے عوام کو ہر قسم غیر شرعی عمل سے اجتناب کرنا چاہیی,جمعیت علماء اسلام کے امیر کی وفود سے بات چیت

منگل 23 مئی 2017 23:44

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی، سنیئر نائب امیر مولوی محمد سلیم، نائب امیر مولوی حبیب اللہ مینگل، خازن مولوی عبدالغفور مدنی ،مولوی سراج الدین، حاجی نصیب اللہ خلجی، ضلعی ترجمان رحیم الدین ایڈوکیٹ نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سال کی سب سے مقدس مہینہ ماہ رمضان آنے والا ہے رحمتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے اللہ تعالی سے قربت کا ذریعہ ہے اس مہینہ کی تقدس رکھتے ہوئے عوام کو ہر قسم غیر شرعی عمل سے اجتناب کرنا چاہیے اور اللہ تعالی کی قربت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے انہوں نے کہا کہ مغرب اور مسلمانوں کے درمیان پائی جانے تہذیبی اور ثقافتی جنگ ہے ایک طرف مغربی تہذیب و ثقافت ہے جو سائنسی ترقی، عسکری بالادستی، معاشی تسلط اور میڈیا پر اجارہ داری کی وجہ سے دنیا کے بیشتر علاقوں اور معاشروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے جبکہ دوسری طرف اسلامی تہذیب ہے جو پوری قوت کے ساتھ اپنی بقا بلکہ فروغ کی جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ یہ کتاب ہم نے آپ پر اس لیے اتاری ہے تاکہ آپ لوگوں کو ظلمات سے نکال کر روشنی اور نو رکی طرف لے آئیں، گویا اسلام کے نزدیک آسمانی تعلیمات کی طرف رجوع روشنی اور روشن خیالی کہلاتا ہے جبکہ مغرب کے نزدیک احکام شریعت سے انحراف اور دستبرداری کا نام روشن خیالی ہے۔

(جاری ہے)

یعنی جو چیز اسلام کے نزدیک نور ہے وہ مغرب کے ہاں ظلمت کہلاتی ہے اور جس چیز کو مغرب روشنی کہتا ہے وہ اسلام کے نزدیک جہالت اور تاریکی سے عبارت ہے انہوں نے 25 تاریخ بروز جمعرات 3 بجے کو یونٹوں کا نمائندہ اجلاس طلب کر لیا جسمیں شہدا مستونگ کے لیے قرآن خوانی کی جائی اور احترام رمضان کی آگاہی مہم کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :