پاناما کیس کے بینچ کے ایک بھی جج نے وزیراعظم کیخلاف فیصلہ دے دیا تو وہ نااہل ہو جائیں گے: معروف صحافی عامر متین

muhammad ali محمد علی منگل 23 مئی 2017 20:07

پاناما کیس کے بینچ کے ایک بھی جج نے وزیراعظم کیخلاف فیصلہ دے دیا تو ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی2017ء) معروف صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے بینچ کے ایک بھی جج نے وزیراعظم کیخلاف فیصلہ دے دیا تو وہ نااہل ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف انویسٹیگیٹیو صحافی عامر متین اور روف کلاسرا کی جانب سے پاناما کیس کے حوالے سے اہم نکتہ اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے بینچ کے ایک بھی جج نے وزیراعظم کیخلاف فیصلہ دے دیا تو وہ نااہل ہو جائیں گے۔

اس کیس کی سماعت کرنے والے گزشتہ بینچ کے 2 جج پہلے ہی وزیراعظم کو نااہل قرار دے چکے ہیں۔ اب 60 روز کے دوران جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد اگر موجودہ بینچ کے ایک بھی جج نے وزیراعظم کیخلاف فیصلہ دے دیا تو پھر وزیراعظم نااہل ہو جائیں گے۔ دونوں صحافیوں کی جانب سے ملکی تاریخ کے اس اہم ترین کیس کے حوالے سے مزید کیا نکتے اٹھائے گئے ہیں؟ ملاحظہ کیجیے: