سکھرمیونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہرکو صاف ستھرا اور سر سبز شاداب بنانے کیلئے کلین اینڈ گرین مہم شروع

مہم میں شہری ، منتخب نمائندے اوراسکولوں کے طلباء و طالبات بھی شریک ، شہری بھی بھرپور تعاون کرنے کی اپیل ، شہر کو صاف ستھرا اور سر سبز شاداب بنانے تک مہم جاری رکھیں گے میئر ارسلان اسلام شیخ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 00:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) سکھرمیونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہرکو صاف ستھرا اور سر سبز شاداب بنانے کیلئے کلین اینڈ گرین مہم شروع کردی ، میئر سکھر نے افتتاح کر دیا ،مہم میں شہری ، منتخب نمائندے اوراسکولوں کے طلباء و طالبات بھی شریک ، شہری بھی بھرپور تعاون کرنے کی اپیل ، شہر کو صاف ستھرا اور سر سبز شاداب بنانے تک مہم جاری رکھیں گے میئر کی میڈیا سے گفتگوتفصیلات کے مطابق سکھرمیونسپل کارپوریشن اورضلعی انتظامیہ نے شہر کو صاف ستھرا سر سبزو شاداب بنانے کیلیے کلین اینڈ گریں مہم شروع کر دی گئی ہے مہم کا افتتاح میئرسکھرارسلان اسلام شیخ اور ڈپٹی میئر طارق چوہان اور ڈپٹی کمشنرسکھر رحیم بخش میتلو و دیگر نے کی مہم کا آغاز سکھر کے لب مہران سے کیا گیاجس میں میونسپل کارپوریشن کے عملے ، معززین شہر ، منتخب نمائندوں اوراسکولوں کے اساتذہ وطلباء و طالبات نے شر کت کی اور انتظامیہ کی جانب سے شروع کردہ اس مہم کو سراہا اس موقع پر سکھر کے میئر ارسلان اسلام شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ شہر کو صاف ستھرا اورسرسبز و شاداب بنانے تک مہم جا ری رکھیں گے اور شہر کو صاف ستھرا اورسرسبزبنائیں گے اور اس کے ہم آنے والی نسلوں میں یہ شعور اجاگرہو کہ وہ اپنیشہر اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلیے کرداراداکریں اس موقع پر مہم میں شریک بچوں نے بھی اس مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ ، ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو سمیت دیگر افسران نے واک اینڈ ٹریک پر پودا لگا کر خصوصی دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :