پاکستان ایران سعودی کشیدگی میں فریق نہیں ثالث بنے، ریاض حسین شاہ

منگل 23 مئی 2017 21:33

پاکستان ایران سعودی کشیدگی میں فریق نہیں ثالث بنے، ریاض حسین شاہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سعودی کشیدگی میں فریق نہیں ثالث بنے۔ امریکہ عالم اسلام میں انتشار اور فساد پھیلا رہا ہے۔ فرقہ واریت کی بنیاد پر عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ مسلم حکمران امریکہ کے ہاتھو ں میں کھیلنے کی بجائے ’’ متحدہ مسلم بلاک‘‘ بنائیں۔

پاکستان کو امریکہ کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور گوجر خان میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کو لوڈ شیڈنگ فری مہینہ بنایا جائے۔ نئے بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی نہ ہو نا المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تحریک آزادی ء کشمیر کو ریاستی طاقت سے دبا نہیں سکتا۔ مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔