سکھر:یو ایس ایڈ پروگرام کے ڈپٹی مشن ڈئریکٹر ڈینسی ہربل اور پولیٹیکل اکنامک آفیسر مارکس تھومی کی کمشنر سکھر ڈویژن محمد عبا س بلوچ سے ملاقات
دو طرفہ دلچسپی کے امور اور سکھر ڈویژن میں جاری یو ایس ایڈ منصوبوں پرتبادلہ خیال
منگل 23 مئی 2017 21:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ بڑا مسئلا ہے ، جس کے باعث بجلی کے متبادل ذریعے سولر انرجی پر مزید توجہ دی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بیروزگاری اور معیاری تعلیم اہم مسائل ہیں ، حکومت سندھ نوجوانوں کو فنی تعلیم فراہم کر رہی ہے ، تا کہ بیروزگار ی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ لوکل انڈسٹری کی ضروریات پوری کی جاسکیں ۔ کمشنر سکھرنے وفد کو بتایا کہ یہاں کے لوگ امن پسند ہیں، نیشنل ایکشن پروگرام اور ریاست دشمن عناصرکے خلاف آپریشن کے بہترنتائج حاصل ہوئے ہیں ، جس سے جرائم اور دہشتگردی پر ضابطہ آنے میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں حکومت کی جانب سے لیے گئے اقدامات اور ریفارم پروگرام کے نتعجے میں شرح خواندگی بہتر ہوئی ہے ، سی پیک منصوبے میں شاہراہوں کی وجہ سے علاقے میں ترقی ہوگی اور معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہونگے۔ کمشنر سکھر ڈویژن محمد عبا س بلوچ نے مزید کہا کہ کاروکاری کے واقعات اکثر بیشتر جہالت اور خواتین کو حقوق سے محروم رکھنے کے لیے رونما ہوتے ہیں ، مگر اب معاشرے میں بہتر تبدیلی آرہی ہے ۔ کمشنر سکھر نے صحت کے متعلق بتایا کہ ڈویژن میں پی پی ایچ آئی اچھا کام کررہی ہے ، جبکہ سکھر میں SIUT، کینسر ہسپتال اور سرجیکل ہسپتال شروع ہونے سے عوام کو معیاری صحت کی سہولیات میسر ہونگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.