میونسپل کارپوریشن سکھر کے میئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ارسلان اسلام شیخ نے دوسری بار شہر میں صفائی مہم کا افتتاح کردیا

یونین کمیٹی بیراج کالونی کے علاقیمیں مئیر سکھر ارسلان شیخ ، ڈپٹی میئر رحیم بخش متیلو دیگر افسران اسکولوں اور یوسی چیئرمین کے ہمراہ جھاڑو لگا کر کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کیا

منگل 23 مئی 2017 21:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) سکھرمیونسپل کارپوریشن سکھر کے میئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ارسلان اسلام شیخ نے دوسری بار شہر میں صفائی مہم کا افتتاح کردیا گزشتہ روز یونین کمیٹی بیراج کالونی کے علاقے گلوبل چوک لب مہران روڈجس کو شہر کی وی آئی پی سڑک بھی کہتے ہیں اس پر مئیر سکھر ارسلان شیخ ، ڈپٹی میئر رحیم بخش متیلو دیگر افسران اسکولوں اور یوسی چیئرمین کے ہمراہ جھاڑو لگا کر کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کیا افتتاحی مہم کے موقع خاکروبوں سے زیادہ پی پی کے جیالے کارکن ہاتھوں میں جھنڈے اٹھائے نظر آئے جبکہ افتتاحی مہم کے سلسلے میں شہر کی مختلف یونیز کمیٹیز سے خاکروبوں کو بھی خصوصی طور پر مہم میں بلانے کی وجہ سے قریشی روڈ ، نصرت کالونی نمبر پانچ ، ریجنٹ کالونی ، بھکر چوک ، بابن شاہ کالونی ، بھوسہ لائن ، اسٹیشن روڈ سمیت دیگر علاقوں کی سڑکو ں م گلی محلوں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کچرے ، گندگی کے ڈھیر لگے رہے تانگہ اسٹینڈ، لطیف پارک ، حیدری مسجد ، رائل روڈ دیگر علاقوں میں نکاسی آب کا نظام پھر مفلوج ہونے سے گزر گاہوں پر گٹر نالیوں کا پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کا آمدورفت میں دشواری کا سامنا رہا ۔

متعلقہ عنوان :