وزیرریلوے کا 200ریلوے ملازمین کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کانوٹس، حکام کی آئندہ 48گھنٹوں میں مسئلے کے حل کی یقین دہانی

منگل 23 مئی 2017 21:32

وزیرریلوے کا 200ریلوے ملازمین کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کانوٹس، حکام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء)وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نی200ریلوے ملازمین کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کانوٹس لے لیا، حکام نے آئندہ 48گھنٹوں میں تنخواہ کی ادائیگی کی یقین دہانی کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نی200ریلوے ملازمین کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کانوٹس لے لیا، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے متعلقہ حکام کوہیڈکوارٹرزطلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ بلوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے ،48گھنٹوں میں ادائیگی کردیں گے،ملازمین کوعبور ی تنخواہ دی جارہی تھی،آڈٹ اعتراض پرتنخواہ رک گئی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تنخواہ کی ادائیگی میں2ماہ کی تاخیربھی قابل قبول نہیں، آڈٹ اعتراض کاحل ہفتوں نہیں دنوں میں نکلناچاہیے تھا، میڈیانے ملازمین کے مسئلہ کی درست نشاندہی کی،ہم میڈیاکے شکرگزار ہیں۔(ار)