وفاقی کابینہ میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے،ٹھیکیداری نظام اور دیگر معاملات پر بات ہوئی ہے ، محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے، وزیراعظم کو مزدوروں کے مسائل سے آگاہ کیا جائیگا

وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کا محنت کشوں سے خطاب

منگل 23 مئی 2017 21:26

وفاقی کابینہ میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے،ٹھیکیداری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے،ٹھیکیداری نظام اور دیگر معاملات پر بات ہوئی ہے ، محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے، وزیراعظم کو ملک واپسی پرمزدوروں کے مسائل سے آگاہ کیا جائیگا۔

وہ منگل کو محنت کشوں سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اجتماع کا مقصد حقوق کے تحفظ کی جنگ ہے، میں حکومت کی نمائندگی ضرور کر رہا ہوں مگر اصل میں مزدوروں کا نمائندہ ہوں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ محنت کشوں کے مطالبات سے متعلق کئی احکامات جاری ہوچکے ہیں ،کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ میں ہوچکا ہے ،ٹھیکیداری نظام اور دیگر معاملات پر بھی بات ہوئی ہے ،محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرخزانہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ محنت کشوں کے مسائل حل کیے جائیں گے ، محنت کشوں کے مسائل حل کرنے تمام وزارتوں میں جاؤں گا،وزیراعظم کو ملک واپسی پرمزدوروں کے مسائل سے آگاہ کیا جائیگا۔(ار)

متعلقہ عنوان :