وفاقی ادارہ شماریات نے ملک بھر میں جاری 6 ویں مردم شماری کا خانہ و مردم شماری کا کام مکمل کر لیا

مردم شماری کے نتائج کی سمری جولائی تک حکومت کو فراہم کی جائے گی،کروڑوں افراد کو گننا آسان عمل نہیں ،مردم شماری کا خانہ و مردم شماری کا عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے ،مردم شماری کے عملے تقریباً ساڑھے تین کروڑ گھروں تک پہنچا،چیف شماریات آصف باجوہ

muhammad ali محمد علی منگل 23 مئی 2017 19:58

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک بھر میں جاری 6 ویں مردم شماری کا خانہ و مردم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء) وفاقی ادارہ شماریات نے ملک بھر میں جاری 6ویں مردم شماری کا خانہ و مردم شماری کا کام مکمل کر لیا ہے۔چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج کی سمری جولائی تک حکومت کو فراہم کی جائے گی،کروڑوں افراد کو گننا آسان عمل نہیں ہے ،مردم شماری کا خانہ و مردم شماری کا عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے ،مردم شماری کے عملے تقریباً ساڑھے تین کروڑ گھروں تک پہنچا۔

منگل کو چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ جولائی میں حکومت کو سمری نتائج دیں گے ۔ مردم شماری کے عملے تقریباً ساڑھے تین کروڑ گھروں تک پہنچا۔ کروڑوں افراد کو گننا آسان عمل نہیں ہے ۔ ادارہ شماریات کے مردم شماری کے حوالے سے ترجمان حبیب اللہ خٹک نے کہا کہ ادارہ شماریات کے حکام نے کہا ہے کہ ملک بھر میں خانہ مردم شماری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خانہ مردم شماری میں 3127خواتین نے بھی حصہ لیا ۔ بلوچستان اور فاٹا میں کوئی خاتون شمار کنندہ شامل نہیں تھی ۔ مردم شماری میں 6مذاہب اور 9 زبانوںکو شمار کیا گیا ۔ کم آبادی والے مذاہب کا شمار نہیں کیا گیا ۔ مردم شماری کو دو فیز وں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے کی کامیابی سے تکمیل کے بعد دوسرے ٖ فیز کے بلاک ون کا آ غاش 25اپریل کو کیا گیا تھا جو 10مئی تک جاری رہا اور دوسرے مرحلے کے بلاک 2 کا آ غاز 11مئی سے شروع کیا گیا تھا ۔ 23مئی کو بلاک 2 کے خانہ و مردم شماری کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔مردم شماری کے عمل کے دوران ملک بھر کے 150اضلاع کو 168170 مردم شماری کے حوالے بلاکس میں تقسیم کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :