سوات اور گردونواح کےعلاقوں میں3.9شدت کا زلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 مئی 2017 19:56

سوات اور گردونواح کےعلاقوں میں3.9شدت کا زلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلا
سوات (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23مئی2017ء) : سوات اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے سے خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3.9اور گہرائی 205کلومیٹرریکارڈکی گئی ہے۔تاہم زلزلہ زدہ علاوں میں ابھی کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :