مسلم لیگ ن نے ایف آئی اے کی جانب سے پوچھ گچھ کیے جانے والے سوشل میڈیا کارکنوں سے اعلان لاتعلقی کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 مئی 2017 19:44

مسلم لیگ ن نے ایف آئی اے کی جانب سے پوچھ گچھ کیے جانے والے سوشل میڈیا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی2017ء) مسلم لیگ ن نے ایف آئی اے کی جانب سے پوچھ گچھ کیے جانے والے سوشل میڈیا کارکنوں سے اعلان لاتعلقی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے معاملے پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے کئی کارکنوں سے نہ صرف پوچھ گچھ کی گئی ہے بلکہ کئی کارکنوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے ردعمل دیا ہے۔ طارق فضل چوہدری نے ایسے تمام کارکنوں سے اظہار لاتعلقی کر دیا ہے جن سے ایف آئی اے کی جانب سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :