وزیراعلیٰ پنجاب کی مانچسٹر دھماکے کی مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 23 مئی 2017 21:05

وزیراعلیٰ پنجاب کی مانچسٹر دھماکے کی مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ہماری تمام تر ہمدردیاں برطانیہ کی حکومت ، عوام اور جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہم دکھ کی اس گھڑی میں برطانیہ اور برطانوی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی ناسور بن چکا ہے جس کے خاتمے کیلئے مل کر مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :