وزیراعلیٰ پنجاب کی پی ایف یو جی(دستور) کے نومنتخب صدر محمد نواز رضا، جنرل سیکرٹری سہیل افضل اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد

منگل 23 مئی 2017 21:05

وزیراعلیٰ پنجاب کی پی ایف یو جی(دستور) کے نومنتخب صدر محمد نواز رضا، ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور گروپ) کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرمحمد نواز رضا، جنرل سیکرٹر ی سہیل افضل اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے نو منتخب صدر محمد نواز رضا، جنرل سیکرٹر ی سہیل افضل، سینئر نائب صدریاسین خان، نائب صدور افسر عمران، سلیم شاہد، شکیل الرحمن اور راجہ محمد مہتاب اشرف کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ صحافی برادری نے نو منتخب قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے امید ہے کہ وہ اس پر پورا اترے گی اورنومنتخب عہدیداران صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی برداری نے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :