کراچی,پولیو کے موذی مرض سے پورے ملک کو نجات دلائی جائی,وسیم اختر

پولیو کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت حکومت سندھ کے ساتھ مل کر پانچ روزہ مہم شروع کی گئی ہی,میئر کراچی کی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت

منگل 23 مئی 2017 21:05

کراچی,پولیو کے موذی مرض سے پورے ملک کو نجات دلائی جائی,وسیم اختر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے وقت آگیا ہے کہ پولیو کے موذی مرض سے پورے ملک کو نجات دلائی جائے، شہریوں میں شعور آرہا ہے اور وہ بیماریوں eسے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں، کراچی میں پولیو کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت حکومت سندھ کے ساتھ مل کر پانچ روزہ مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 10 اسپتالوں میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جارہے ہیں،یہ بات انہوں نے منگل کی صبح سوبھراج میٹرنٹی اسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچائو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہاکہ شہر میں انسداد پولیو مہم میں کے ایم سی کو سندھ حکومت کا تعاون حاصل ہے، انسداد پولیو مہم کے خاتمے کے لئے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے شہر کے تمام سرکاری اسپتال میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں، بلدیہ عظمی کراچی کے چار اسپتالوں میں پولیو مہم کاؤنٹر ڈیسک قائم کردی گئی ہیں جبکہ انسداد پولیو کی 28 ٹیمیں کراچی میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہر ٹیم روزانہ 300 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گی، پولیو کے خلاف کراچی بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم بھر پور انداز میں جاری رکھی جائے گی تاکہ موجودہ اور آنے ولی نسلوں کو اس خطرناک مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے مزید اسپتالوں اور دیگر طبی اداروں میں ای پی آئی اور پولیو ویکسی نیشن سینٹر قائم کئے ہیں، کراچی کی چھ ضلعی میونسپل کارپوریشنز میں واقع ڈسپنسریز، میٹرنٹی ہومز ،سفاری پارک اور کراچی زو سمیت مختلف پبلک مقامات پر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا انتظام ہے تا کہ اس مہم کو کامیاب بنایا جاسکے ، میئر کراچی نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک سے پولیو کے مرض کا خاتمہ ہوچکا ہے بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں یہ بیماری ابھی تک ملک سے مکمل طور پر ختم نہیں کی جاسکی ہے جو ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ مہم کے دوران ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ کراچی شہر سے اس بیماری کا خاتمہ کردیں ۔

#

متعلقہ عنوان :