ٹوبہ ٹیک سنگھ: مسلم لیگ (ن) کے لیبر کی نشست پر کامیاب ہونے والے امیدوار محبوب علی ثانی کو لاہور ہائی کورٹ نے نااہل قرار دے دیا

منگل 23 مئی 2017 20:57

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیبر کی نشست پر کامیاب ہونے والے امیدوار محبوب علی ثانی کو لاہور ہائی کورٹ لاہور کے جسٹس عاطر محمود نے نااہل قرار دے دیا،پاکستان تحریک انصاف کے لیبر نشست کے امیدوار محبوب احمد نے مبشراللہ ایڈووکیٹ کی بساطت سے لاہور ہائی کورٹ لاہور میں اپیل دائر کر رکھی تھی کہ ان کے مدمقابل کامیاب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محبوب علی ثانی جنرل الیکشن میں جنرل کونسلر کا الیکشن ہارنے کے بعد بطور لیبر نشست پر میدان میں آئے وہ نہ تو مزدور ہیں بلکہ صرف اپنے آپ کو سیاست میں زندہ رکھنے کیلئے لیبر کی نشست سے الیکشن میں حصہ لیا،ہمارے ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ محبوب عالی ثانی فیکٹری کا مالک ہے اور اس کے گھر کا بجلی کا بل80ہزار روپے ماہانہ آتا ہے لہذا محبوب علی ثانی مزدور کے ذمرے میں نہیں آتا اور اسے نااہل قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :