میپکوٹیم نے 8صارفین کو بجلی چوری کرتے پکڑلیا

منگل 23 مئی 2017 20:55

میپکوٹیم نے 8صارفین کو بجلی چوری کرتے پکڑلیا
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) سب ڈویژنل آفیسر میپکو قصبہ مڑل سب ڈویژن ملتان امیر نواز کی سربراہی میں ٹیم نے 8صارفین کوڈائریکٹ تاروں اور گھریلو میٹروں سے چھوٹے زرعی ٹیوب ویل چلانے پر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا ۔

(جاری ہے)

بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 5لاکھ10ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیاہے اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے تھانہ بستی ملوک میں درخواستیں بھجوادی گئی ہیں ۔

ایس ڈی او قصبہ مڑل امیر نواز کی سربراہی میں میٹرانسپکٹر محمد شفیع، میٹرریڈرز غلام شبیر اور محمد یونس پر مشتمل ٹیم نے صارف غلام رسول کو 62944روپے، ندیم اختر کو51920روپے، محمد اشتیاق حسین کو 66882روپے، محمد اکرم کو 68902روپے، ممتازحسین کو 67824روپے، ممتازمائی کو 60588روپے، شمیم اختر کو 64290روپے اور محمد اقبال حسین کو 66360روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :