ْ عوام کی صحت بارے سہولیات تک سہل رسائی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا وژن ہے ،کمشنربلال بٹ

منگل 23 مئی 2017 20:52

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے کہا کہ عوام الناس کی صحت بارے سہولیات تک سہل رسائی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا وژن ہے اور اس لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈاکٹرز عوام کے مسیحا ہوتے ہیں جو لوگوں کو تکالیف سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ یہ بہت مقدس پیشہ ہے‘ عوام کے سکون اور فلاح کو مدِنظر رکھ کر ثواب کی نیت سے کام کر کے ملک و قوم کی حالت سنواری جاسکتی ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات ان کے قریبی علاقوں میں ہی فراہم کی جائیں۔ گورنمنٹ شاہ رکن عالم ٹائون ہسپتال ایس بلاک نیو ملتان بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ اس سہہ منزلہ ہسپتال میں تمام فیکلٹی سٹاف کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ شاہ رکن عالم ٹائون ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نا در چٹھہ ، سی ای او ڈاکٹر عاشق حسین ملک، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر زاہد اختر،ڈی ایچ اوز ڈاکٹر علی مہدی سلیم، ڈاکٹر قاضی عبداللہ، سینئر میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر ثقلین رضا، ڈاکٹر عامر مجید اور یونین چیئرمین شیخ عمران ارشد بھی موجود تھے۔ کمشنر نے مزید کہا کہ اس ٹائون ہسپتال میں شہریوںکو صحت کی فوری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے 3شفٹوں میں سٹاف تعینات کیا گیا ہے جو محنت سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹائون ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لئے سیکرٹری ہیلتھ کو مراسلہ بھی بھجوادیا گیا ہے جلد ہی انہیں بھی تعینات کردیا جائے گا جس سے ٹائون ہسپتال مزید فعال ہوجائے گا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر عاشق حسین ملک نے بتایا کہ ٹائون ہسپتال میں جنرل میڈیکل آئوٹ ڈور، ایکسرے، میڈیکل لیب، ای پی آئی،ای سی جی، نارمل ڈیلوری، فارمیسی، ایمبولینس اور ڈینٹیسٹری سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :