محکمہ تعلقات عامہ اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،ریاض الحق بھٹی

منگل 23 مئی 2017 20:52

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) محکمہ تعلقات عامہ اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،اس رابطہ کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ہم پہلے سے کہیں زیادہ بہتر تعلقات کو فروغ دینے کا عمل جاری رکھیں گے ،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر تعلقات عامہ ساہیوال ڈویژن ریاض الحق بھٹی نے مختلف قومی و علاقائی اخبارات اور چینلز کے فاضل نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں میڈیا کی اہمیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جو ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے،حکومتی پالیسیوں سے عوام الناس کو آگاہ کرنے کا مثبت فریضہ ادا کرنے پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ نے شکریہ ادا کیاجس پر میڈیا پرسنز نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :