پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات دوسری پر مبنی ہیں ،وزیراعظم پاکستان کو سعودی عرب کے دورے کے موقع پر مکمل پروٹوکول دیا گیا

مسلم لیگ(ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی میڈیا سے گفتگو

منگل 23 مئی 2017 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات دوسری پر مبنی ہیں ،وزیراعظم پاکستان کو سعودی عرب کے دورے کے موقع پر مکمل پروٹوکول دیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سعودی عرب کیساتھ لازوال دوستی ودیرینہ تعلقات ہیں ، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپورساتھ دیا جبکہ سعودی شاہ نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان کے دہشت گردی کے خاتمہ کے موقف کی تعریف کی اور سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے وزیراعظم پاکستان کو مکمل پروٹوکول دیا جو کسی ملک کے وزیراعظم کو دیا جاتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاض کانفرنس میں وزیراعظم کی تقریر نہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ طے تھا کہ وزیراعظم نے تقریر نہیں کرنی اس حوالے سے اپوزیشن جماعتیں بلا جواز تنقید کر رہی ہیں ، اس طرح کی تنقید سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ، وزیراعظم پاکستان عالمی سطح پر مختلف فورمز پر ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے موقف کو کھل کر پیش کیا جبکہ عالمی رہنمائوں نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا ہے ۔ (ار)