مصوری جذبات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے، بریگیڈئیر (ر) خالد نذیر

منگل 23 مئی 2017 20:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) مصوری جذبات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے جس کے ذریعے آرٹسٹ اپنے مشاہدات اور احساسات کو کینوس پر منتقل کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خالد نذیر ستارہ جرات و ستارہ امتیاز ملٹری نے مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام فروغ فن اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے منعقدہ نوجوان آرٹسٹوں کے فن پاروں پر مبنی تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

تصویری نمائش میں نوجوان فنکاروں محمد حمید، شبنم بی بی اور نفیسہ کوثر کے فن پارے رکھے گئے تھے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے ابتدائی کلمات میں آرٹس کونسل کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور کہا کہ حکومت پنجاب کا مشن ہے کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ہر طرح کے مواقع فراہم کئے جائیں اور آج کی تقریب اسی سلسلے کی کڑی تھی۔نوجوان آرٹسٹوں ، معززین شہر، میڈیا اور طلباء کی کثیر تعداد نے نمائش کو دیکھا ور نوجوان فنکاروں کے فن کو سراہا۔ یہ نمائش مزید دو دن تک جاری رہے گی جو دفتری اوقات کے دوران دیکھی جا سکتی ہے۔