پنجاب کبڈی چیمپئن شپ 24مئی سے شروع ہو گی

چیمپئن شپ کے انعقادسے کبڈی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، میاںمحمد منیر

منگل 23 مئی 2017 20:50

پنجاب کبڈی چیمپئن شپ 24مئی سے شروع ہو گی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کبڈی چیمپئن شپ 24اور 25جنوری کو پنجا ب سٹیڈیم میں ہوگی جس میں پنجاب کے 9ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعجاز نے بتایا کہ 7سال بعد منعقد ہونیوالی اس کبڈی چیمپئن شپ میں 18سے 22سال کی عمر کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

سپورٹس بورڈپنجاب کی ایچ آر کمیٹی کے کنوینئر وممبرصوبائی اسمبلی میاںمحمد منیر نے کہاہے کہ پنجاب کبڈی چیمپئین شپ کا انعقاد خوش آئند ہے، اس سے کبڈی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹرسپورٹس انیس شیخ ، پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمداعجاز ، خزانچی محمد حسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی بھی موجود تھے ، ڈائریکٹرسپورٹس انیس شیخ نے کہا کہ کبڈی پنجاب کا روایتی کھیل ہے اس کے فروغ کیلئے پنجاب سپورٹس بورڈ ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :