چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ سے تحصیل بار ایسو سی ایشن پسرور کے وفد کی ملاقات

منگل 23 مئی 2017 20:50

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ سے تحصیل بار ایسو سی ایشن ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سے تحصیل بار ایسو سی ایشن پسرور کے وفد نے منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں انکے چیمبر میں ملاقات کی، وفد کی قیادت بار کے صدر ناصر سندھو نے کی جبکہ وفد میں بار کے نائب صدر محمد آصف گل، سیکرٹری عرفان گوندل اور ممبر پنجاب بار کونسل رفیق جٹھول سمیت دیگر وکلاء شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرار سید خورشید انور رضوی اور سیکرٹری ٹو چیف جسٹس شاہد شفیع بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بار اور وکلاء کے تمام مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا مستقبل جدید اصلاحات میں ہے۔ اس موقع پروکلاء رہنمائوں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے سائلین اور وکلا ء کی آسانی کیلئے اٹھائے جانے والے انقلابی اقدامات کی تعریف کی اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :