ساہیوال ،ایل پی جی گیس کمپنیوں نے حسب روائیت ماہ رمضان کا استقبال گیس کی قیمتیں بڑھا کر کیا

منگل 23 مئی 2017 20:45

ساہیوال ،ایل پی جی گیس کمپنیوں نے  حسب روائیت ماہ رمضان کا استقبال گیس ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) ایل پی جی گیس کمپنیوں نے بھی رمضان المبارک کا استقبال قیمتیں بڑھا کر کیا گھریلو گیس سلنڈرز کی قیمت میں 30 روپے اور کمرشل گیس سلنڈرز کی قیمت میں 120 روپے اضافہ کردیا 23 مئی سے گھریلو گیس سلنڈرز کی قیمت 730 روپے اور کمرشل سلنڈرزکی قیمت 2820 روپے ہوگئی جب کہ فی کلو گیس دوکاندار اپنی مرضی سے فروخت کر رہے ہیں گیس کمپنیوں نے منصوعی قلت پیدا کرنے کے لیے سپلائی روک لی ہے ذرائع کے مطابق 28 مئی تک گیس سلنڈرز کی قیمتں روزانہ بڑھنے کا امکان ہے۔