چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل نو کر دی

منگل 23 مئی 2017 20:45

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل نو کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ضلعی عدلیہ ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر ، شکیل احمد ،بہادر علی خان،امیر محمد خان،مس بشریٰ زمان،مس ماہ رخ عزیز،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ زیب سعید،مس شاہدہ سعید،محمد اختر بھنگو،سینئر سول جج /سول جج شکیب عمران قمر،مس شازیہ منور مخدوم اورمحسن ممتازشامل ہیں۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ضلعی عدلیہ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین جبکہ ڈائریکٹر جنرل کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گی ۔