وزیر ریلویز کا 200ریلوے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس

تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر قابل قبول نہیں ، غریب ملازمین کے گھر کا چولہا کیسے جلتا ہوگا‘ خواجہ سعد رفیق

منگل 23 مئی 2017 20:45

وزیر ریلویز کا 200ریلوے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے 200ریلوے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر رریلویز خواجہ سعد رفیق نے متعلقہ حکام کو لاہور ہیڈکوارٹرز طلب کر کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اظہار ناپسندیدگی کیا، جس پر ریلوے حکام نے یقین دہانی کروائی کہ بلوں کی تیاری شروع کردی ، 48گھنٹوں میں ادائیگی کردیں گے ،ملازمین کو عبور ی تنخواہ دی جارہی تھی ، آڈٹ اعتراض پر تنخواہ رک گئی ۔

وزیر ریلویز نے عدم اطمینان کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ آڈٹ اعتراض کا حل ہفتوں نہیں دنوں میں نکلنا چاہیے تھا،تنخواہ کی ادائیگی میں 2ماہ کی تاخیر بھی قابل قبول نہیں، غریب ملازمین کے گھر کا چولہا کیسے جلتا ہوگا، ہم سب اپنے رب کو جوابدہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں ریلوے ملازمین کی تنخواہ میں تاخیر کی نشاندہی کی گئی۔ میڈیا نے ملازمین کے مسئلہ کی درست نشاندہی کی ، ہم میڈیا کے شکرگزار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :