Live Updates

شریف برادران جتنے معصوم نظرآتےہیں،اتنے ہی فاشسٹ ہیں،عمران خان

ن لیگی بہت سےلوگ پارٹی میں شامل ہونے کیلئےرابطےمیں ہیں،حسین نوازنےجےآئی ٹی کے2نمائندوں پراعتراض کیا،جبکہ اعتراض کرناہماراحق ہے،یہ جدیددورہےسوشل میڈیاپرپابندی نہیں لگائی جاسکتی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی رہنماء پی پی کی شمولیت پرمیڈیاسےگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 مئی 2017 19:06

شریف برادران جتنے معصوم نظرآتےہیں،اتنے ہی فاشسٹ ہیں،عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23مئی2017ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ شریف برادران جتنے معصوم نظرآتے ہیں ،اتنے ہی فاشسٹ ہیں، حسین نوازنے جے آئی ٹی کے 2نمائندوں پراعتراض کیا، اعتراض توہمیں کرناچاہیے،تمام ادارے نوازشریف کے بطوروزیراعظم ماتحت ہیں، یہ جدیددورہے سوشل میڈیاپرپابندی نہیں لگائی جاسکتی۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء نورعالم خان کی پارتٰ میں شمولیت کے موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ معلوم ہواکہ حسین نوازنے جے آئی ٹی کے 2نمائندوں پراعتراض کیا، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے نمائندوں پراعتراض کیاجارہاہے۔

جبکہ یہ تمام ادارے نوازشریف کے بطوروزیراعظم ماتحت ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعتراض توہمیں کرناچاہیے تھا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارخودملزم ہیں۔ملک کے سربراہ پرکریمنل کیسزہیں کون پوچھے گا؟انہوں نے کہا کہ یہ جدیددورہے سوشل میڈیاپرپابندی نہیں لگائی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں نئے آنیوالے لوگوں کے بارے رائے لی جاتی ہے۔ نورعالم خان کاہماری پوری پارٹی نے تعریف کی ہے۔

نورعالم کوخوش آمدیدکہتاہوں۔عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کے بہت سے لوگ رابطے میں ہیں ،لیکن وہ ڈرے ہوئے ہیں۔میری کمائی کے بارے پوری دنیاکومعلوم ہے لیکن مجھ پرجھوٹے کیسزبنادیے گئے توباقی لوگوں کوکیسے چھوڑیں گے۔انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ بجٹ کوبھی دیکھ لیں گے۔جوہوناتھا وہ کل ہوگیاجب ہمارے وزیراعظم کو12واں کھلاڑی بنادیا۔20کروڑلوگوں کوشرمندگی اٹھاناپڑی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات