روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 750 روپے اور 7 ہزار 234 روپے پر بند

منگل 23 مئی 2017 20:42

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 750 روپے اور 7 ہزار 234 روپے پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں مندی کا رجحان رہا۔ منگل کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 54 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار 800 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 750 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 288 روپے سے کم ہو کر 7 ہزار 234 روپے رہ گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 885 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 379 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2016-17ء کی 1 ہزار 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 900 روپے سے 6 ہزار 925 روپے فی من رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رحیم یار خان کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 6 ہزار 900 روپے سے 6 ہزار 925 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ صادق آباد کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 925 روپے فی من رہے۔