باجوڑایجنسی ،فوجی آپریشن کے دوران خراب ہونیوالی سڑکوں کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں ، ایجنسی کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے ذرائع مواصلات کی ترقی انتہائی ضروری ہے

سینیٹر ہدایت اللہ خان کا لوئی سم ٹو سرلڑہ کے سڑک بحالی منصوبے کی افتتا حی تقریب سے خطاب

منگل 23 مئی 2017 20:39

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) سینیٹ میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر ہدایت اللہ خان نے کہا ہے کہ باجوڑایجنسی میں فوجی آپریشن کے دوران خراب ہونیوالی سڑکوں کی دوبارہ بحالی کیلئے کوشاں ہیں اور سڑکوں کی دوبارہ بحالی سے لوگوں کی معیار زندگی بہتر ہونے میں مدد ملی گی، ایجنسی کے لوگوں کی خوشحالی اور انہیں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے زرائع مواصلات کی ترقی انتہائی ضروری ہے اور سڑکوں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وہ منگل کو باجوڑایجنسی میں لوئی سم ٹو سرلڑہ کی پانچ کلومیٹر سڑک بحالی منصوبے کی افتتا حی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر محکمہ تعمیرات کے حکام ، قبائلی عمائدین اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر ہدایت اللہ خان نے کہا کہ ہماری توجہ ایجنسی کے پسماندہ، دورافتادہ اور آپریشن کے دوران متاثر ہونیوالی علاقوں کے لوگوںکے معیار زندگی بہتر بنانے پرمرکوز ہے اور بہت جلد دیگر منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے ، پانچ کلومیٹر سڑک کے بحالی منصوبے کے تکمیل سے علاقے کے عوام کو آمدورفت کے بہترین سہولیات میسر آئیں گے کیونکہ باجوڑایجنسی کے لوگوں کے پشاور جانے کا ذیادہ تر انحصار اس سڑک پر ہے ۔

انھوں نے کہاکہ ایجنسی کے لوگوں کی خوشحالی اور انہیں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے زرائع مواصلات کی ترقی انتہائی ضروری ہے اور سڑکوں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے سینیٹر ہدایت اللہ خان اور ایم این اے حاجی بسم اللہ خان کی جانب سے علاقے میں سماجی ترقی کے لیے شروع کی گئی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے کوششوںکو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :