Live Updates

مسلم لیگ ن کے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں: عمران خان کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی منگل 23 مئی 2017 18:58

مسلم لیگ ن کے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں: عمران خان کا دعویٰ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی2017ء) عمران خان کا دعوی ہے کہ مسلم لیگ ن کے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کئی جماعتوں کے لوگ تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

خاص کر مسلم لیگ ن کے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں۔ آنے والے دنوں میں تحریک انصاف میں کئی بڑے رہنماوں کی شرکت ہوگی۔ عمران خان نے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نور عالم خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :