چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کیس کا انتظامی نوٹس لے لیا

منگل 23 مئی 2017 20:35

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کیس کا انتظامی نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سیشن جج لاہور سے انتظامی طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے ایک خط ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کو بھجوا دیا گیا ہے اور ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری کو ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر سیشن جج لاہور نے جوڈیشل مجسٹریٹ سیکشن 30 مبشر حسین اعوان کو تیس دن میں روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرنے کی ہدایت جاری کردی۔