عوام کی شکایات کے ہرممکن ازالے کیلئے فوری طور پرضروری اقدامات عمل میں لائیں جائیں ،راجہ فاروق حیدرکی محکموں کو ہدایت

منگل 23 مئی 2017 20:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم اقدام ،تمام محکمہ جات کوعوام الناس کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی ہدایت ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے تمام محکمہ جات کو ہدایت فرمائی ہے کہ عوام الناس کے مسائل میں خصوصی دلچسپی لے کر انہیں مقامی سطح پر حل کیا جائے اور ان کی جائز شکایات کے ہرممکن ازالے کیلئے فوری طور پرضروری اقدامات عمل میں لائیں جائیں تاکہ عوام الناس کے جائزمطالبات اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیںاور عوام الناس کو اپنے مسائل اور مطالبات کے لیے وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور مختلف وزارتوں کے با ر بار چکر نہ لگانے پڑیں ۔

اس سلسلہ میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل، جملہ سیکرٹری صاحبان ، انسپکٹر جنرل پولیس، جملہ سربراہان محکمہ جات، جملہ کمشنر صاحبان اور دیگر متعلقہ حکام کو باقاعدہ سرکلر جاری کر دیاگیا ہے ۔