قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کیلئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان

منگل 23 مئی 2017 20:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کیلئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق محمد پرویز ملک‘ چوہدری محمود بشیر ورک‘ سید غلام مصطفی شاہ‘ شیخ صلاح الدین‘ ڈاکٹر عارف علوی اور آسیہ ناصر سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :