قومی اسمبلی کا اجلاس ،ْعبدالرحیم مندوخیل اور دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی

منگل 23 مئی 2017 20:28

قومی اسمبلی کا اجلاس ،ْعبدالرحیم مندوخیل اور دہشتگردی کے حالیہ واقعات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو سپیکر سردار ایازصادق کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ نعت رسول مقبولﷺ کے بعد سپیکر نے پینل آف چیئرمین کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق محمد پرویز ملک ، چوہدری محمود بشیر ورک ، سید غلام مصطفیٰ ، شیخ صلاح الدین ، ڈاکٹر عارف علوی اور آسیہ ناصر سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گی۔

(جاری ہے)

سپیکر نے ایوان کو بتایاکہ اس ایوان کے سینئر رکن عبدالرحیم مندوخیل گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے ۔ ان کا20مئی کو انتقال ہو گیا ہے۔ سپیکر نے کہاکہ جمہوریت کے لئے ان کی بڑی خدمات تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایاکہ 20مئی کو تربت ، 22مئی کو خیبر ایجنسی وادی تیرہ میں پیش آنے والے واقعات کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ تما م مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی جائے۔ سپیکر کے کہنے پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی۔ اس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی کااجلاس بدھ کی سہہ پہر ساڑھے چار بجے تک ملتوی کردیا گیا