سری لنکا رواں برس زمبابوین کرکٹ ٹیم کا میزبان بنے گا، ہمبنٹوٹا سٹیڈیم 2 برس بعد انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کیلئے تیار

منگل 23 مئی 2017 20:18

سری لنکا رواں برس زمبابوین کرکٹ ٹیم کا میزبان بنے گا، ہمبنٹوٹا سٹیڈیم ..
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) سری لنکا رواں برس جون اور جولائی میں زمبابوین کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گا، ہمبنٹوٹا سٹیڈیم دو برس دوری کے بعد دوبارہ انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہمبنٹوٹا دوبارہ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کیلئے تیار ہے تاہم ابھی اس کی تزین و آرائش کا کام باقی ہے۔ شیڈول کے تحت ہمبنٹوٹا پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو میچز کی میزبانی کرے گا، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 6 جولائی، دوسرا میچ 8 جولائی، تیسرا میچ 10 جولائی جبکہ بقیہ دو میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :