بہاول پور,عوام کو دھوکہ دینے والے سیاستدان اگر مخلص ہیں تواسمبلیوں سے استعفی دیں,چوہدری طارق بشیر چیمہ
سیاست عبادت ہے اس کو کاروبار نہ بنایا جائے تو صوبہ بحال ہو جائے گا, مقر ر ین کا تقریب سے خطاب
منگل 23 مئی 2017 20:18
(جاری ہے)
سید تابش الوری مسلم۔لیگ ن و سابق پارلیمنٹرین نے کہاکہ خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک بہاولپور صوبے کی جدوجہد جاری رکھیں گے طارق مجید چوہدری نے کہاکہ نواب صاحب نے اپنی رعایا کو پاکستان کے حوالے کیا جس کااب کوئی پرسان حال نہ ہے بہاول پورصوبہ ہماراآئینی حق ہے اورہمیں ہمارا حق دیاجائے جام حضور بخش صدر کسان بورڈ نے کہاکہ نواب بہاولپور نے پاکستان کے ساتھ بہاولپور کا۔
الحاق کرکے پاکستان کو مضبوط کیا۔سہیل کامران ،پاکستان عوامی تحریک نے کہاکہ ہم بہاولپور کو نواب آف بہاولپور کے افکار کے مطابق بنائیں گے۔صاحبزادہ اختر عباسی رہنماپاکستان تحریک انصاف نے کہاکہ بہاولپور کے نواب نے پاکستان کو۔اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور اسکو معاشی و انتظامی تعاون فراہم کیا پاکستان تحریک انصاف کی رہنما خاتون شہلا احسان نے کہاکہ بہاولپور ایک فلاحی ریاست تھی جس نے تحریک پاکستان اور استحکام پاکستان میں ریڈھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا۔ صدرپریس کلب بہاول پور جنیدنذیرناز نے کہاکہ بہاول پورصوبہ ہمارابنیادی حق ہے اوراس کے حقوق کیلئے ہم ہرطرح کی قربانی دیں گے بہاولپور پریس کلب میں منعقدہ برسی کی تقریب نے صوبہ بحالی بہاولپور کے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ مرکزی چیرمین صوبہ اتحاد بہاول پور طارق مجیدچوہدری نے قرارداد پیش کی کہ پورے پاکستان میں محسن پاکستان کی خدمات کے پیش نظر ان کی برسی قومی سطح پر منائی جائے نصاب میں ان کی خدمات پرمضمون شامل کیاجائے اوران کی برسی 24 مئی کے موقع پر پورے ملک میں سرکاری تعطیل کااعلان کیاجائے قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی گئی نواب صاحب کی خدمات پر پروفیسر شاہد حسن رضوی نے مقالہ پیش کیا۔محسن پاکستان کی خدمات اور پاکستان کو مستحکم کرنے کی خدمات پر حاضرین آبدیدہ ہو گئے۔ سر صادق محمد خان عباسی کی پچاسویں برسی کے موقع پر بہاولپور ڈویڑن کے تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں کے قائدین صوبہ بہاولپور اتحاد کی دعوت پر اکٹھے ہوئے اس پروگرام میں صوبہ بہاولپور کے لیے تحریک چلانے والے تمام نمائندہ افراد نے بھی شرکت کی۔جو اس بات ثبوت ہے کہ اہلیان بہاولپور صوبہ کے حصول کے لیے متحد ہیں تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے عامریاروارن‘ عفت ذکی ممبرضلع کونسل‘ ثناء حبیب ممبرضلع کونسل ‘شگفتہ ناز سابق ممبرتحصیل کونسل ‘حمیرایاسمین ‘نسرین انورممبرمیونسپل کارپوریشن بہاول پور‘ افضل دھرالہ ممبرپنجاب بارکونسل‘ جنیدنذیرناز صدرپریس کلب بہاول پور‘ نوازناجی ‘ریاض ناجی‘ قاری مونس بلوچ‘ اکرم انصاری‘ ڈاکٹرمسعود الرحمان‘ وحیدشاھین‘راجہ شفقت محمود‘تمیورثمین خان‘ حاجی جاویداختر‘ سیدصلاح الدین جیلانی‘چوہدری عالم گجر ممبرضلع کونسل‘ عبدالخالق قریشی ضلعی چیرمین سکروٹنی کمیٹی بیت المال‘ سردارملک زبیرچنڑ‘ عدیل اسلم پی ٹی آئی ‘ڈاکٹرراشدمجید‘اصغرعلی ورک‘ عابد مجیدچوہدری‘ سیدسردارحسین شاہ‘ اعجاز خان بلوچ‘ صاحبزادہ فیض کریم عباسی ‘ سیکریٹری جنرل پریس کلب عمران بھنڈر‘شگفتہ پروین‘ نصیرناصر‘ چوہدری سلیم نے بھی خطاب کیامزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.