بہاول پور,نااہل،چور اور جاہل حکمرانوں نے بین ااقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص کو مجروح کیا ہی,مخدوم سید احمد محمود

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بناتے ہوئے مسلم اٴْمہ کے عظیم قائد کا درجہ حاصل کیا,پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر کی وفد سے ملاقا ت میں گفتگو

منگل 23 مئی 2017 20:18

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) نااہل،چور اور جاہل حکمرانوں نے بین ااقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص کو مجروح کیا ہے۔اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت کا سربراہ مسلم اٴْمہ کی قیادت کرنے کی بجائے ایک غیر مقبول غیر مسلم کی قیادت میں سر جھکا کر شامل ہوا۔قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بناتے ہوئے نہ صرف مسلم اٴْمہ کے عظیم قائد کا درجہ حاصل کیا بلکہ عالمی سامراجی غیر مسلم قوتوں کی آنکھ میں آنکھ ڈالکر انکے ہم پلہ ہونے کا ثبوت دیا۔

مخدوم سید احمد محمودصدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب،عبدالقادر شاہین،نتاشا دولتانہ جنرل سیکریٹری پی پی پی جنوبی پنجاب،شوکت بسراء انفارمیشن سیکریٹری جنوبی پنجاب اور محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شریف برادران کی کم عقلی کو شدید حدف تنقید بنایا،انہوں نے کہا کہ سامراجی قوتوں نے اسی لئے ذوالفقار علی بھٹو اور پھر بے نظیر بھٹو کو اسی لئے شہید کیا تھا کہ وہ دونوں شخصیات مسلم اٴْمہ کی قیادت کرتے ہوئے مسلم اٴْمہ کے وسائل کو عالم اسلام کی ترقی اور سربلندی کے لئے استعمال کرنا چاہتی تھیں۔

(جاری ہے)

آج بھی اگر نوازشریف کی بجائے پاکستان کی قیادت بھٹو شہید کے سپاہی آصف علی ذرداری کے پاس ہوتی تو یہودی تاجر کھربوں ڈالر کے اسلحہ کی فروخت کے بہانے مسلمانوں کے وسائل ہڑپ کرنے کی سازش میں کامیاب نہ ہوتے۔یہودی تاجروں نے دہشت گردی کی آڑ میں مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک کو اسلحہ فروخت کر کے نہ صرف مسلمانوں کے وسائل کو لوٹا بلکہ وہ اپنا اسلحہ بیچنے کی پالیسی کو فروغ دینے کے لئے دہشت گردی کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ اسلامی دنیا کے وسائل عالم اسلام کی ترقی اور استحکام کے لئے استعمال کرنے کی ترغیب دی ہے۔اور ہمیشہ ایسی خارجہ پالیسی ترتیب دی جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے تمام ممالک کے دفاع اور میشت سمیت اقتصادیات کے فروغ کو بھی استحکام حاصل ہوا۔انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تخفیف اسلحہ کی پالیسی کو اپناتے ہوئے نہ صرف خطے میں بلکہ دنیا بھر میں امن ا امان قائم کر کے بے کس مزدوروں،کسانوں،تاجروں،طالب علموں کے حالات میں بہتری لانا چاہتی ہے ب؛کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے عالمی امن قائم کرنا چاہتی ہے جس سے ایک عام آدمی کی حالت ذار میں بہتری کے ساتھ ان کی محرومیوں کا خاتمہ بھی ممکن ہے،