Live Updates

نااہلی کیس، عمران خان کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں بینکر دوست راشدعلی خان کا بیان حلفی بھی شامل

منگل 23 مئی 2017 20:14

نااہلی کیس، عمران خان کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں بینکر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے حنیف عباسی کی طرف سے دائر نااہلی کیس میں سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں بینکر دوست راشدعلی خان کا بیان حلفی بھی شامل کیا گیا ہے جس میں راشد علی خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ تئیس سال سے عمران خان کا دوست ہوں ،مختلف نجی بینکوں میں فرائض سرانجام دے چکا ہوں ،عمران خان نے جمائما کو پاکستان منتقل کرنے کیلئے بنی گالہ میں اراضی خریدی،میں نے اراضی خریداری میں کردار ادا کیا،لندن فلیٹ کی فروخت میں تاخیر کے باعث عمران خان کو جمائما سے رقم ادھار لینا پڑی، راشد علی نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ جمائما نے میرے نجی بینک اکاونٹ میں رقم بھیجی،رقم مرحلہ وار نکال کر اراضی مالک کو دی گئی، جمائما کورقم واپس کرنے کی تصدیق کرتا ہوں ،عمران خان نے جمائما کی جائیداد کلیم نہ کی ،جمائما خان نے بھی بنی گالہ اراضی واپس کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تحریک چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے منگل کو سپریم کورٹ میں 35صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :