سوات ، ینگ ڈاکٹر ز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

اوپی ڈی سرو س بند،مریضوں کو مشکلات کا سامنا

منگل 23 مئی 2017 20:14

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) سوات میں ینگ ڈاکٹر ز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرکے اوپی ڈی سرو س بند کردی ،مریضوں کو مشکلات کا سامنا ،تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے طرح سوات کے ینگ ڈاکٹرز نے آج سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کردیا اور اوپی ڈی سروس بند کردی جبکہ ایمر جنسی کور دی گئی زرائع کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹرز کے مطالبات کے حق میںہڑتال کا اعلان کردیا تھا ینگ ڈاکٹر ز کے ہڑتال کی وجہ سے ہسپتال آئے ہوئے مریضوں اور اُ ن کے تیمارداروںکو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑا۔

متعلقہ عنوان :