قومی ایئر لائن کی پروازوں سے منشیات کی برآمدگی شرمناک ہے، وفاقی وزیر اکرم خان درانی

منگل 23 مئی 2017 19:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی پروازوں سے منشیات کی برآمدگی شرمناک ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای) کی پروازوں سے منشیات کی برآمدگی شرمناک ہے، ایک ہفتہ میں دوسری مرتبہ طیارہ سے منشیات، ہیروئن برآمد ہوئی ہے، اس میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو کبھی نہیں سراہا، امریکہ کو بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے معاملہ پر اپنا مؤقف دینا چاہئے تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر کافی محنت کی گئی ہے، وزیراعظم نے بجٹ میںعوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے، عوام کو اس بجٹ میں بھرپور ریلیف دیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی جس سے مہنگائی کا خاتمہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :